حیدرآباد، جمعیت علماء پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت آ ل پارٹیز کانفرنس

حکمراں داعش کے وجود سے انکار کررہے ہیں جبکہ داعش نے اسلام آباد میںجھنڈے لگا دئیے ہیں، ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

پیر 25 ستمبر 2017 22:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) جمعیت علماء پاکستان کی دعوت پر پریس کلب حیدرآباد میںجے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت آ ل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں محرم الحرام کے مقدس ایام میںمذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے ،پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھرکانے کی عالمی سازشوں کے سدباب اور قیام امن کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے کردار اور پاک فوج کی بے مثال جدوجہدکو سرہاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد کے ذریعہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے دھشت گردوں کی کمین گاہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے دھشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھکنے کاجو عزم کیا ہے اس سے ملک میںدھشت گردی کی کاروائیاں تھمی ہیں اسے مزید تیز تر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دھشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھنکا جائے ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء پاکستان کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں داعش کے وجود سے انکار کررہے ہیں جبکہ داعش نے اسلام آباد میںجھنڈے لگا دئیے ہیں اور وہ بھی محرم الحرام کے مہینے میں تاکہ پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی جاسکے حکومت اور مقتدر اداروں کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ بھارت ،اسرائیل اور امریکہ دھشت گردوں کی سرپرستی کررہے ہیں اور پاکستان کے خلاف منظم سازش کے تحت گھیرا تنگ کیا جارہا ہے قوم اتحاد اوریگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی سازش کو ناکام بنا دے انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علماء پاکستان نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی ہے اے پی سی میں جماعت اسلامی کے عبدالوحید قریشی ،جے یو آئی(ف) کے مولانا تاج محمد ناہیو، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے ناظم علی آرائیں ،صاحبزادہ محمود احمد قادری،شعیہ علماء کونسل کے سید ذولفقار علی شاہ کاظمی ،اسلامی تحریک کے مصطفی حیدری ،مسلم لیگ (ن) کے حنیف صدیقی ،تحریک انصاف کے عثمان کینڈی ،جماعت اسلامی کے طاہر مجید،سنی تحریک کے خالد حسن عطاری ،پاک سرزمین پارٹی کے سیداحمد عبدالرشید، ملی مسلم لیگ کے خالد سیف،قومی عوامی پارٹی کے روشن علی،عالمی مجلس ختم نبوت کے مولانا توصیف احمد جے یو آئی (س) کے مولانا عبدالوحد سواتی،جے یو پی کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش ،حافظ محمد اشفاق قادری ،محمد رضوان شیخ ،ناصر قادری ،محمد عارف قائمخانی ،حکیم جمیل احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے محرم الحرام کے مقدس ایام میں امن و امان کے قیام اور محبت اخوت اور بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط کرنے صبر برداشت اور رواری کو فروغ دینے پر زور دیا۔

اے پی سی کے اعلامئے کہا گیا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں داعش جیسی دھشتگرد تنظیم کے پرچم لگا کر فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش کی گئی ہے جس کا حکومت پاکستان اور مقدر اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہئے اور داعش کے دفاتر بند کرنے اور اس کے نیت ورک کو ختم کرنے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں داعش کے مذکورہ اقدامات کے بعد داعش کے وجود سے انکار کرنے والی حکومت کی اب آنکھیں کھل جانی چاہئے کہ داعش نہ صرف پاکستان میں موجود ہے بلکہ اس کا نیٹ ورک تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب اس نے اسلام آبادمیں پرچم لگا کر اپنے وجود کا مکمل اظہار کردیا ہے جس سے محب وطن عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :