روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی فوری طور پر رکوائی جائے،میاں جاوید وٹو

پیر 25 ستمبر 2017 22:07

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی فوری طور پر رکوائی جائے، اب مسلم امہ کو متحد ہونا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پریذیڈنٹ وٹو ورلڈ کونسل کے میاں جاوید وٹو نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برمی حکومت فوج اور بدھوں کے ایماء پر مظلوم نہتے مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے بچوں اور خواتین کی عزتیں تار تار کر رہے ہیں ۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں میٹھی نیند کے خواب لے رہی ہیں۔ اس موقع پر میاں ضیاء وٹو ، اختر حسین وٹو ،عاصم رضوان وٹو ،میاں عمر جاوید وٹو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے حکومت پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :