محمد نواز شریف نے واپس وطن پہنچ کر مخالفین کا منہ بند کر دیا ہے، شازیہ سہیل میر

پیر 25 ستمبر 2017 22:07

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) شیر دل قائد نے واپس وطن پہنچ کر مخالفین کا منہ بند کر دیا ہے، انھوں نے اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامناکرنے کیلئے پاکستان آ کر پراپیگنڈہ کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ شازیہ سہیل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اپنی اہلیہ اور نومنتخب رکن اسمبلی محترمہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن گئے تھے اور ان کے آپریشن اور صحت میں بہتری کے بعد وطن واپس آنا ہی تھا لیکن نام نہاد سیاسی عناصر نے اپنی خود ساختہ پشین گوئیوں سے عوام کو متنفر کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا ،اس موقع پرخواجہ ایوب الیاس سینئر نائب صدر رانا افتخاراحمد، چوہدری لئیق گجر ، رضوانہ بٹ،حسن رضا، ذکاء اللہ ملک،ضیاء اللہ جنجوعہ، شاکر پرویز ایڈووکیٹ و دیگر بھی ہمراہ تھے

متعلقہ عنوان :