اٹک،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے تحصیل حضرو کے گائوں گڑھی متنی میںسوئی گیس کا افتتاح کردیا

پیر 25 ستمبر 2017 21:52

اٹک،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے تحصیل حضرو کے گائوں گڑھی متنی میںسوئی گیس کا افتتاح کیا اس موقع پر سابق ناظم اشفاق خان اور سابق ممبر حیدر زمان خان سیاسی و سماجی شخصیت لالہ حاجی اسد خان آف خور خیلہ موجود تھے صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے اس موقع پرجنرل کونسلر آصف خان کے ڈیرے گڑھی متنی پر ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد(شہید) ریٹائرڈکرنل شجاع خانزادہ نے گڑھی متنی کی عوام سے سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا جو آج وفاقی وزیر شیخ آفتاب کی خصوصی کاوشوں سے آج اپنے والدمحترم کا وعدہ پوراکر دیامزید انہوں نے کہا کہ علاقہ کی عوام نے جس طرح مسلم لیگ (ن)کو یہاں سے کامیاب کیا وہ قابل تحسین ہے انشاء اللہ عوام کے تمام بنیادی مسائل مل جل کر حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر ہے ہیں اور کریں گے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی تعمیر ترقی کیلئے مسلم لیگ (ن)کی حکومت دن رات کوشش کر رہی ہے اور انشاء اللہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے بر وقت پورے کیے جا رہے ہیں اٹک مسلم لیگ (ن)کا گڑھ بن چکا ہے یاد رہے کہ ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور اب بھی ناکام ہوں گے سابق ناظم اشفاق خان نے کہا کہ تحصیل حضرو میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جس پر ہم جہانگیر خانزادہ اور شیخ آفتاب احمد کے ممنوں ہیں انہوں نے تحصیل حضرو کے گائوں گڑھی متنی میں سوئی گیس جیسی نعمت سے نواز کر ہمارے دل مول لے لئے اور ہم ان کے شکر گزار ہیں اس موقع پر لالہ حاجی اسد خان آف خور خیلہ اورسابق ممبر حیدر زمان نے شیخ آفتاب اور جہانگیر خانزادہ کا حضرو آمد پر اور سوئی گیس جیسی نعمت کا افتتاح کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گائوں گڑھی متنی کے مکینوں کا سوئی گیس جیسی نعمت کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا اور انشاء اللہ آنے والے وقت میں ہم مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :