کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سے سابق اولمپیئن منصور احمد ایگزیکٹیو کمیٹی سے فارغ

سابق انٹر نیشنل ایمپائر چوہدری اشرف کو نائب صدر منتخب کردیا گیا

پیر 25 ستمبر 2017 21:38

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سے سابق اولمپیئن منصور احمد ایگزیکٹیو کمیٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے سابق قومی ہاکی کپتان اولمپئن منصور احمد کو ایگزیکٹیو کمیٹی سے فارغ کر دیا، طلعت محمود کو سبکدوش کرتے ہوئے سابق انٹرنیشنل امپائر چوہدری اشرف، ڈاکٹر عبدالماجد کو قدیر احمد مرحوم کی جگہ نائب صدور بنا دیا گیا، یہ فیصلہ کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کی زیر صدارت ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا، کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ اجلاس میں دیگر امور بھی زیر بحث آئے اور مختلف معاملات پر فیصلے ہوئے جس میں تمام کلبس کو رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی.کلبس کی رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ کلب کو انٹر کلب نہیں کھیلنے دیا جائے گا، کے ایچ اے کے سیکریٹری سید حیدر حسین کے مطابق کراچی ہاکی کے فروغ کے لیے اقدامات کی بھی منظوری دی گئی، فیصلوں کے تحت سابق قومی ہاکی کپتان اولمپئن منصور احمد کو ایگزیکٹیو کمیٹی سے فارغ کر دیا گیا، ان کی جگہ سابق کھلاڑی اور کراچی واٹر بورڈ کے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد اعظم خان کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، نائب صدر طلعت محمود کی جگہ اپنے دور کے معروف کھلاڑی وسابق انٹرنیشنل امپائر چوہدری اشرف کو نائب صدر بنایا گیا ہے، قدیر احمد خان مرحوم کی خالی ہوجانے والی نشست پرڈاکٹر عبدالماجد کو نائب صدر بنا دیا گیا، الفیصل ہاکی کلب کی سیکریٹری شپ سے فارغ ہونے والے محمد علی جعفری کی جگہ اسی کلب کے صدرسعادت حفیظ کو ایگزیکٹیو کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا، واضح رہے کہ محمد علی جعفری کے خلاف تحریک اعتماد منظور ہونے کے بعد چوہدری منور کو مذکورہ کلب کا نیا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، مزید براں بلدیہ ہاکی کلب کے شاہد خان کی جگہ نئے سیکریٹری بننے والے ماجد رفیق,ضیاء الالسلام,فرحان رضا کو ایگزیکٹیو کمیٹی کا حصہ بنا لیا گیا، اجلاس میں پی ایچ ایف کے ویژن 2020 پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایسوسی ایشن کی کار گزاری پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مختلف ایونٹس کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی، ایگزیکٹیو کمیٹی میں قومی فیڈریشن کے سیکریٹری اولمپئن شہباز احمد سینیئر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پی ایچ ایف اور کے ایچ اے کے درمیان مزید ہم آہنگی پیدا کرنے پربھی اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

بعدازاں کے ایچ اے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے اجلاس کے شرکا کے ہمراہ زیر تعمیر منی آسٹرو ٹرف کا دورہ کیا.وہاں جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :