آل کراچی شوکت بلوچ و مراد بخش عرف چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں لکی مین لانڈھی نے کھوکھراپار اسٹار کو4-0سے دیدی

پیر 25 ستمبر 2017 21:38

آل کراچی شوکت بلوچ و مراد بخش عرف چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) شرافی محمڈن فٹبال کلب کے زیراہتمام آل کراچی شوکت بلوچ و مراد بخش عرف چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں لکی مین لانڈھی نے کھوکھراپار اسٹار کو4-0سے اور نیشنل فرنیٹر نے حیدری یونائیٹڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی۔ شرافی محمڈن گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں لکی مین لانڈھی نے کھوکھراپاراسٹار کو باآسانی4-0 سے ٹھکانے لگادیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم لکی مین لانڈھی کی طرف سے اعجاز، ریاض، اسحاق اور تنویر نے ایک ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 4-0سے سرخرو کردیا۔ ناکام سائیڈ کھوکھراپاراسٹار کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ دوسرے میچ میں نیشنل فائیٹر نے ایک سخت مقابلے کے بعد حیدری یونائیٹڈ کو 1-0سے قابو کرلیا۔ دوران میچ نیشنل فرنیٹر کو حیدری یونائیٹڈ کی ہرانے میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کا فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کی جانب سے رشید اسکور کیا۔ ریفری مجاہد، اسٹنٹ ریفریز جمیل ناز، ممتاز شاہ، میچ کمشنر ملارشید، بابا آدم اور میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء تھے۔

متعلقہ عنوان :