لاڑکانہ سمیت ضلع بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

پولٹری مرغی سستی ٹماٹر مہنگے، عام صارفین کو 180 سے 200 روپے میں فروخت جاری

پیر 25 ستمبر 2017 21:36

لاڑکانہ سمیت ضلع بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) لاڑکانہ سمیت ضلع بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی , پولٹری مرغی سستی ٹماٹر مہنگے , عام صارفین کو 180 سے 200 روپے میں فروخت جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مقامی ٹماٹر نایاب ہونے کے باعث کوئٹہ اور ایران سے درآمد ہونے والے ٹماٹر کی مقامی مارکیٹ میں بھرمار اتوار کے روز کوئٹہ کے 15 سے 17 کلو پر مشتمل پیٹی کی قیمتیں 1800 سے 2000 روپے رہی جبکہ ایران سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے لاڑکانہ مختلف فروٹ کی گتے کی پیٹیوں میں آنے والے ٹماٹر کی فی پیٹی 2400 روپے میں فروخت کی جاتی رہی جس میں تقریبن 23 سے 24 کلو لال ٹماٹر موجود ہیں اور عام سبزی فروش دکاندار اور ریڑھی والے ٹماٹر 180 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت کرتے رہے۔

واضع رہے کہ لاڑکانہ میں اس وقت پولٹری فارم والی مرغی فی کلو قیمت 170 سے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے , لاڑکانہ کے شہریوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروش ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں کے خلاف کاروائی کرکے ٹماٹروں کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔