سابق وزیر اعظم نواز شریف سے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ملاقات

پیر 25 ستمبر 2017 21:35

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی پنجاب ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ہی ہمارے ہر قسم کے مسائل کا حل ہے اوریہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر ہم ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی۔