قانون کی پاسداری کرنا چاہتے ہیں لیکن پہلے قانون کے تقاضے تو پورے کئے جائیں،طلال چودھری

تصویر لیک کون کرتا ہے ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا، منتخب وزیراعظم کو سزا دی جائے تو لوگوں کی رائے بنتی تو ہے،وزیر مملکت داخلہ

پیر 25 ستمبر 2017 21:33

قانون کی پاسداری کرنا چاہتے ہیں لیکن پہلے قانون کے تقاضے تو پورے کئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کرنا چاہتے ہیں لیکن پہلے قانون کے تقاضے تو پورے کئے جائیں، تصویر لیک کون کرتا ہے ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ نواز شریف جو بات کرتے ہیں اس کو پورا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو سزا دی جائے تو لوگوں کی رائے بنتی تو ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف نیب نے 23 والیم بنائے ہیں، ایک سوال کے جواب میں طلال چودھری نے کہا کہ تصویر لیک کون کرتا ہے ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا، ہم قانون کی پاسداری کرنا چاہتے ہیں لیکن پہلے قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :