وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا دیر بالا گھر میں آتشزدگی سے شیرخوار بچے سمیت 6بہن بھایئوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھ کا اظہار

پیر 25 ستمبر 2017 21:32

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا دیر بالا گھر میں آتشزدگی سے شیرخوار بچے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے دیر بالا میں گھر میں آتشزدگی سے شیرخوار بچے سمیت چھ کمسن بہن بھایئوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے جان بحق بچوں کی مغفرت اور زخمی افرادکی جلد صحتیابی کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے آئندہ اسطرح کے اندوہناک واقعات کی روکھ تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی۔