چاغی،کارکنان 26اکتوبر کو مفتی معمود کانفرنس کوئٹہ کی تیاری کریں ،جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں کا تربیتی کنونش سے خطاب

پیر 25 ستمبر 2017 21:31

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکند خان ایڈوکیٹ ،ایم این اے حاجی میر عثمان بادینی ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولا نا کمال الدین ،صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی،جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدر جلدل شاہ اخونزادہ ،ضلعی امیر چاغی حاجی مولوی محمد عالم حسنی ،ٍجنرل سیکرٹری مولا نا صالح محمد ، صوبائی رہنما ،سردار نجیب سنجرانی ودیگر نے چاغی کے صدر مقام دالبندین جے یو آئی کے تربیتی کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کارکنان 26اکتوبر کو مفتی معمود کانفرنس کوئٹہ کی تیاری کریں اس وقت جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جس پھر لوگ اعتماد کرتے ہیں کیو نکہ بلوچستان کے عوام قوم پرستی،علاقائی پرست اور سرداروں سے تنگ آچکے ہیں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے عوامی مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ اہم کردار اداکی ہے مقررین کا کہنا تھا مسلمانوں ہوش کے ناخن لیں آج برما ،کشمیر کے مسلمان ظلم اور بربریت کے شکار ہے اس وقت یہودی ایک سازش کے تحت ہر جگہ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ہمیں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہیں اگر ہم لوگوں نے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ نہیں کیا تو یہ ظلم اور ستم ہم پر مسلط ہوجائے گا اس وقت کفری قوت کو ناکام بنانے کے لیئے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر جدو جہد کرنے کی ضرورت ہیں روہنگیا حکومت برمی مسلمانوں پر ظلم اور بربریت کا داستان رقم کر دی مگر اقوام متحدہ کی خاموشی پر ہمیں سخت افسوس ہے کشمیر اور برما میں امریکہ کے اتحادی ظلم اور ستم کا بازار گرم رکھا ہے کفری قوتوں کو جواب دینے کے لیئے تمام امت مسلمہ کو اتحاد اور اتفاق کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مزید انکا کہنا تھا جے یو آئی اور جے ٹی آئی کے کارکنان جمعیت علماء اسلام کی منشور کو گھر گھر تک پہنچائے اور لوگوں تک اپنا منشور پہنچائے۔ اس موقع پر مولوی نجیب اللہ قاری سعد اللہ نوتیزئی سردار عبدالرحیم خلیجی مولوی محمد یقوب جے یو آئی کے حاجی عبدالطیف حافظ محمدحنیف اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پرجے یو آئی کے ایم این اے حاجی میر عثمان بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دالبندین میں گیس پلانٹ لگانے کے لیئے پچاس کروڑ روپے کی منظوری وزیر اعظم سے لے چکا ہوں انشاء اللہ بہت جلد دالبندین میں گیس پلانٹ لگ جائے گا اور 13کروڑ روپے میں نوشکی کے مختلف کلیوں میں گیس پہنچا دیا جائے گا دالبندین میں 3جی کی بندش پر میں نے ایوان بااعلیٰ میں آواز رکارڈ کی ہے کہ دالبندین میں فوری طور پر 3gکو بحال کیا جائے کیو نکہ اس وقت تمام چیزیں انٹر نیٹ کے ساتھ منسلک ہے انٹر نیٹ کے بغیر تاجر،نوجوان،اسٹوڈنٹس تمام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے بہت جلد انٹرنیٹ سروس بھی بحال کیا جائے گا ۔

بعدازہ تمام شرکاء کو سردار نجیب سنجرانی کی رہائش گاہ پر پرتکلف ظہرانہ دیا اس موقع پر ایم این ا ے میر عثمان بادینی سے ہندو پنچائیت کے کونسلر برج لال کی سبرائی میں وفد نے ملاقات کیا اورڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی عثمان بادینی اور ضلع چاغی کے دیگر قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کیں۔

متعلقہ عنوان :