سبی،محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی کے انتظامات میں غفلت ولاپرائی نہ کی جائے ،ونگ کمانڈر کرنل وقاص ملک

پیر 25 ستمبر 2017 21:31

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) 89ونگ کمانڈر کرنل وقاص ملک نے کہا ہے کہ سبی میں محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی کے انتظامات غفلت ولاپرائی نہ کی جائے محرم الحرام امن بھائی چارے پیار محبت کا درس دیتا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر صورت عوام کی جان ومال کی حفاظت ممکن بنائیں۔ پیر کو وہ سبی میں مرکزی اما م بار گاہ حسینیہ میںسیکیورٹی کی صورت حال کا جائز ہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

کرنل وقاص ملک نے کہا کہ امام عالی مقام کی قربانی سے ہمیں برداشت اور تحمل کا درس ملتا ہے امام حسین علیہ السلام ہم سب کے امام ہیں محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی نہایت ضروری ہے تاکہ سبی سمیت بلوچستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ ملے اور نفرتوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

محرم الحرام میں سبی میں قیام امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور ہر آنے جانے والے شخص کی مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی امام بارگاہ میں جانے دیا جائے سیکیورٹی کی صورت حال پر سختی کے ساتھ عملدآمد کیا جائے غفلت و لاپرائی کسی صورت برادشت نہیں کروں گا کسی بھی اہلکارنے لاپرائی کا مظاہرہ کیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ذمہ داراور فرض شناس اہلکارمحکمے کا قیمتی سرمایہ ہیں ہمیں اپنے ہونہار سپاہیوں پر ناز ہے اس موقع پرانہوں نے امام بارگاہ سمیت جلوس کے تمام روٹ پر کئے گئے حفاظتی اقدامات وانتظامات کے ھوالے سے جائزہ بھی لیا

متعلقہ عنوان :