سبی اسکاؤٹس نے ہمیشہ عوامی مسائل کے خاتمہ میں کردار ادا کیا ،کھیلوں کے فروغ ،طبی سہولیات پانی کی فراہمی ،حفاظتی اقدامات کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا گیا،کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ

پیر 25 ستمبر 2017 21:31

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا ہے کہ سبی اسکاؤٹس نے ہمیشہ عوامی مسائل کے خاتمہ میں اہم رول پلے کیا کھیلوں کے فروغ صحت کی سہولیات پانی کی فراہمی حفاظتی اقدامات کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا گیا آئی جی ایف سی بلوچستان کی کاوشوںمخیر حضرات کے تعاون سے سبی وگردونواح کے سینکڑوں غریب مسکن بے سہارا معذور افراد کو مفت راشن کی تقسیم اور امدادی رقم کی فراہمی سے مالی مدد مل رہی ہیں سوموار کے روز ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں راشن کی تقسیم کے موقع پر گرمی کے باعث چارافراد بے ہوشی کا شکار ہوئے جن کو طبی امداد دی گئی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میںصحافیو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقارعلی باجوہ نے کہا کہ محدود وسائل میں رہ ہر عوام کو ہر ممکن سہولیت کی فراہمی کیلئے ہمارا کردار کسی سے پوشیدہ نہیںآئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم ، سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر امجد علی ستی کی بہتری ٹیم ورک کی بدولت آج سبی ڈیرہ بگٹی کوہلو سوئی میں عوام پرسکون زندگیاں بسر کررہے ہیں لوگوں کی غربت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی جی ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کے باعث مخیر حضرات کے تعاون سے مچ ڈھاڈر سبی سلطان کوٹ بختیار آباد لہڑی سمیت دیگر علاقوں میںمعذور افراد غریب نادار لوگ مسکن شہریوں کی راشن اور امدادی رقم ک فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا گزشتہ دو دنوں ہزاروں کی تعداد میں عوام کو راشن اور نقدی دی گئی سوموار کے روز بھی ہیڈ کوار سبی سکاؤٹس میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری تھا تاہم سبی کی شدید گرمی اور بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی سے چند ایک خواتین بے ہوشی کا شکار ہوئیں جن کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی خدا کا شکر ہے کہ بھگڈر سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوسکا انہوں نے کہا کہ سبی سکاؤٹس عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنائے ہوئے ہیں عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ مستحق ضرورت مند افراد تک راشن اور نقدی پہنچ سکے اسموقع پر انہوں نے بے ہوشی کا شکار ہونے والے خواتین کی تیمار دار ی بھی کی واضح رہے کے ہید کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مفت راشن اور امدادی رقم وصول کی اور ایف سی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :