ضلع شیرانی انتظامیہ کے زیراہتمام مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیاگیا

پیر 25 ستمبر 2017 21:29

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء)ضلع شیرانی انتظامیہ کے زیراہتمام مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ کیلئے ٴْسوچ کی تبدیلی میں استادکا کردار‘ کے عنوان سے مانی خواہ ہائی سکول میں تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیاگیا۔جس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم محمدفاروق، ڈپٹی کمشنر محمدحیات کاکڑ،ای ڈی اوتعلیم لعل جان موسیٰ خیل،ای ایس پی کوآرڈینیٹررازق جان کاکڑ، گل شاہ مندوخیل،ڈی اوای تازہ خان ناصر،جنرل سیکرٹری سیسا ژوب ڈویژن محمدرحیم شیرانی،امیرمحمدشیرانی، بھٹو شیرانی، علی شاہ حریفال،محمدآصف راجپوت اورعبدالوہاب شیرانی کے علاوہ مختلف سکولوں کے اساتذہ تعدادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

معروف ٹرینرو موٹیویٹرعدنان جسکانی نے شرکاء کو لیکچردیتے ہوئے کہاکہ استاد کو معاشرے میں اہم مقام حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اس کے پیشے کو پیغمبرانہ پیشہ کہاگیا ہے۔ حضرت آدم سے لیکرحضورپاک تک تمام انبیاء نے اپنی قوموں کی سوچ کی تبدیلی کیلئے کام کیا۔موجودہ دورمیں چیلنجزسے نمنٹے کیلئے سوچ میں تبدیلی ناگزیرہوچکی ہے۔کیونکہ آج کل مسائل پرنہیں ،ان کے حل کا سوچا جاتاہے۔

انھوں نے کہاکہ استاد چینج ایجنٹ ہے۔ اس کی سوچ میں تبدیلی سے معاشرے کی سوچ میں تبدیلی آئے گی۔جس کیلئے نہ صرف ماحول کا سازگارہونا لازمی ہے،بلکہ ایکسپوژرکاہونا اوراپنی سوچ میںبھی تغیربھی لازمی ہے۔انھوں نے کہاکہ گھر،کمیونٹی ،شہراور علاقے کا ماحول سوچ پر اثراندازہونے والے عوامل ہیں۔دریں اثناء ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم محمدفاروق نے اساتذہ کو لیڈرشپ اور موٹیویشن کے حوالے لیکچردی۔

انھوں نے کہاکہ ہربچے کوتعلیم دینااورمعیاری تعلیم محکمہ تعلیم کا وژن ہے۔ڈپٹی کمشنر محمدحیات کاکڑنے ژوب آمداورتربیتی ورکشاپ میںلیکچردینے پر ٹرینرعدنا ن جسکانی کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد نیست کے برابرہے۔گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران صرف ایک ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا۔انھوں نے ایڈیشنل سیکرٹری سے مطالبہ کیا۔کہ اساتذہ کیلئے تربیت کی اہمیت کے پیش نظراساتذہ کیلئے مختلف موضوعات پر تربیتی ورکشاپس اورایکسپوژرویزٹس کا اہتمام کیاجائے ۔اس سے نہ صرف اساتذہ کی کارکردگی اورشخصیت میں نکھارآئے گی بلکہ ان کے استعدادکاراورصلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔