پی آئی اے کے ترجمان کی ادارے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کی تردید
خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور ادارے کی ساکھ کونقصان پہچانے کے مترادف ہے
پیر 25 ستمبر 2017 21:28
(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ برمنگھم میں جس ہوٹل کے ساتھ معاہدہ چل رہا تھا جون میں اس ہوٹل کی بندش کے بعد پی آئی اے نے کیبن کریو کی رہائش کے لئے نئے ہوٹل کی تلاش شروع کر دی اور اس عرصے کے دوران عارضی طور پر جون سے اگست کے دوران ایک اور ہوٹل سے معاہدہ کیا جبکہ اس مختصر عرصے کے دوران ایئر لائن کی ضروریات کے مطابق ایک مشہور اور معیاری ہوٹل کے ساتھ طویل مدتی معا ہدہ طے پا گیا جو کہ کامیابی سے چل رہا ہے۔
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اگر پی آئی اے کا ایک ہوٹل کے ساتھ اچھا تجربہ نہ رہا ہوتا تو ایک اور بہتر ہوٹل پی آئی اے کے ساتھ معاہدہ کیوں کرتا۔ترجمان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ اور خاص طور پر سوشل میڈیا میں اس بات کو بہت اچھالا گیا کہ برطانیہ میں ایک ہوٹل نے پی آئی اے کے عملے کو کمرے دینے سے انکار کر دیا۔ یہ بات نہایت نامناسب ہے کہ پی آئی اے ترجمان سے مذکورہ خبر کے حقائق کی تصدیق کے متعلق رابطہ کئے بغیر قومی ایئر لائن کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔ اس خبر کو شائع کرنے سے پہلے پی آئی اے سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ترجمان نے مزید کہا کہ جہاں تک کسی مرد کریو ممبر کی جانب سے غیر اخلاقی حرکت کی بات ہے یہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ اس سلسلے میں مکمل تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ پی آئی اے کے کسی کریو ممبر نے ایسی کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں کی بلکہ حقیقت میں یہ پی آئی اے کو بد نام کرنے کی کوشش ہے۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.