ْ محرم الحرام اخوت، بھائی چارہ، رواداری اور یک جہتی و یگانگت کا درس دیتا ہے ،ْجاوید ہاشمی

ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق پیدا کر کے ملک کو مضبوط اور مستحکم بنا کر تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا ،ْخطاب

پیر 25 ستمبر 2017 21:15

ْ محرم الحرام اخوت، بھائی چارہ، رواداری اور یک جہتی و یگانگت کا درس ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،ایم این اے ملک عامر ڈوگر،مئیر ملتان چوہدری نوید آرائیں ودیگر سیاسی رہنمائوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام اخوت، بھائی چارہ، رواداری اور یک جہتی و یگانگت کا درس دیتا ہے، محرم الحرام کے دوران ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر امن و امان کی مثالی فضا کو یقینی بنانا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی امتیاز گلزار چٹان کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی رہنماوں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،ایم این اے ملک عامر ڈوگر،مئیرملتان چوہدری نوید الحق آرائیں،ڈپٹی مئیر حاجی سعید انصاری،سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی،ایم پی اے رانا طاہر شبیر،رانا شاہد الحسن،ملک انور علی ودیگر نے کہا کہ پوری قوم مذاہب و مسالک سے بالاتر ہو کر امن و محبت کی فضا کو قائم کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، حضرت امام حسینؑ کا صبر‘ شکر‘ توکل اور رضائے الٰہی کائنات کے انسانوں کیلئے علم و عرفان کا مینار ہے اور ان کی حیات قرآن و سنت کی عملی تفسیر اور قربانی حیات جاودانی ہے،محرم الحرام اخوت، بھائی چارہ، رواداری اور یک جہتی و یگانگت کا درس دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سمیت جن سنگین خطرات کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق پیدا کر کے ملک کو مضبوط اور مستحکم بنا کر تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا، مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنے اپنے پلیٹ فارم سے بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کریں، انتشار اور فرقہ واریت پھیلانے والی قوتیں ناکام و نامراد ہوں گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری اطہر ممتاز،شاہد مختار لودھی،منیر لنگاہ،ارشد بوٹا،عابد باکسر،بابو نفیس انصاری،آصف اخوانی،چئیرمین اسلم ہمایوں،اعجاز رجوانہ،اختر عالم قریشی،شاہد عالم قریشی،راو ابرار،مولانا عبدالرحیم گوجر،رانا تنویر ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :