Live Updates

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کی دائر درخواست پر سماعت (کل )ہوگی

پیر 25 ستمبر 2017 21:15

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کی دائر درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نا اہلی کی دائر درخواست پر سماعت (کل )منگل کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا ،بینچ کے ممبران میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں عدالت نے عمران خان، جہانگیر ترین، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کونوٹسز جاری کردئیے ہیں ۔یاد رہے عدالت نے عمران خان سے بنی گالامیں زمین خریداری کی منی ٹریل میں موجود خلا اورعدالتی سوالات پر وضاحت مانگ رکھی ہے۔ایک روز قبل لیگی رہنما اور درخواست گزار حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادی تھیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات