اگر پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں اپنا آئینی کردار ادا کریں تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی‘ اگر ہم اپنے اختیارات اور دائر کار کو محدود کریںگے تو دیگر ادارے جب چاہیں گے پارلیمان کی حدود میں داخل ہونگے
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا بلوچستان اسمبلی کی کمیٹیوں کے چیئرمینوں، ارکان اسمبلی وسیکرٹریٹ پر مشتمل وفد سے گفتگو
پیر 25 ستمبر 2017 21:15
(جاری ہے)
ہائوس آف فیڈریشن اور صوبائی اکائیوں کے مابین روابط کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفاد ہ کرنے کیلئے باقاعدہ نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے جو کہ نہ صرف ارکان پارلیمنٹ کی سطح پر ہو بلکہ سیکرٹریٹس بھی اس میں شامل ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام کی روح کمیٹی سسٹم ہے ۔بلوچستان اسمبلی کی سپیکر نے چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ ایوان بالاء کی طرز پر بلوچستان اسمبلی میں بھی کونسل آف چیئرمین بنائی گئی ہے ۔سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ کمیٹیوں کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے ایوان بالاء کے مشاورت سے موثر نظام وضع کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے کمیٹیوں کے نظام کو زیادہ موثر بنانے،صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ بہتر رابطے اور دیگر شعبوں میںبہتری کیلئے ایوان بالاء کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی ٹریننگ کیلئے ایوان بالاء کی طرف سے بھر پور معاونت کی پیشکش کی ۔ میاں رضاربانی نے بلوچستان اسمبلی کے ممبران اور سیکرٹریٹ کیلئے ورکشاپ کے انعقاد پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ اس سے صوبائی اسمبلی میں کمیٹیوں کے نظام کو زیادہ موثر بنانے میں مدد ملے گی ۔ ملاقات میںبلوچستان اسمبلی کے ارکان جن میں نصر اللہ خان، زمرک خان ، آغا سید لیاقت علی، منظور احمد خان کاکڑ ، ڈاکٹر شمع اسحق بلوچ، ڈاکٹر رُقیہ سعید ہاشمی، ویلم جان برکت ، سپوزمائی اچکزئی ،حسن بانو، عارفہ صدیقی، انیتا عرفان ، سیکرٹری سینیٹ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پپس اور بلوچستان اسمبلی کے افسران بھی موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.