سینیٹر مشاہد الله خان سمندروں کے بارے میں عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے

پیر 25 ستمبر 2017 21:13

سینیٹر مشاہد الله خان سمندروں کے بارے میں عالمی کانفرنس میں شرکت کریں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد الله خان سمندروں کے بارے میں عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے جو اگلے ماہ مالٹا میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے میڈیا ترجمان محمد سلیم نے کہا کہ سینیٹر مشاہد الله خان کانفرنس میں دنیا بھر میں سمندروں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے نئے وژن اور قابل عمل معاہدوں پر زور دیں گے۔ اس عالمی کانفرنس کا مقصد نسل نو کے رہنمائوں، انٹرپرینیورز، سائنسدانوں، سول سوسائٹی اور میڈیا کو سمندر اور اس کے وسائل کے تحفظ کیلئے مسائل کی نشاندہی کرنا اور ان کا حل تلاش کرنا ہے۔