الیکشن کمیشن نے این اے 4 پشاور ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 5 امیدواروں کو بڑے بینر آویزاں کرنے پر نوٹس جاری کر دیئے

پیر 25 ستمبر 2017 21:12

الیکشن کمیشن نے این اے 4 پشاور ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 5 امیدواروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 5 امیدواروں کو طے شدہ سائز سے بڑے بینر آویزاں کرنے پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو تحریک انصاف کے این اے 4 سے امیدوار ارباب عامر ایوب، پی پی پی کے امیدوار اسد گلزار خان، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر خان موسیٰ زئی اور جماعت اسلامی کے واصل فاروق جان ایڈووکیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ شیخ محمدی، اورمار، پانڈو چوک، جمیل چوک، گڑھی احمد خان اور متانہ چوک میں طے شدہ سائز سے بڑے بینر اتار دیں۔