پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھرکے کولڈ سٹوروں کوایک ہفتے کا الٹی میٹیم دے دیا

غیرمعیاری اورکیمیکل لگی اشیاء برآمد ہونے پرسٹورسیل، تمام مال تلف کرکے سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگی،ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 ستمبر 2017 20:08

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھرکے کولڈ سٹوروں کوایک ہفتے کا الٹی میٹیم ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25ستمبر2017ء ) : کولڈ سٹوریج میں مصالحہ لگے پھلوں اورسبزیوں کا معاملے کا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا ۔اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھرکے کولڈ سٹوروں کوایک ہفتے کا الٹی میٹیم دے دیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابقصوبہ بھر میں تمام کولڈ سٹوریجز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے 7دنوں کے اندر ناقص پھل اور سبزیاں تلف کر کے بہترین معیار کی اشیاء رکھنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

جاری کردہ نوٹس میں تمام کولڈ سٹوریج مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبہ بھر میں بیک وقت کولڈ سٹوریج پر چھاپہ مار کاروائی کی جائے گی۔کسی بھی طرح کی غیر معیاری اور کیمیکل لگی اشیاء برآمد ہونے پر کولڈسٹور کو سیل کر کے تمام مال تلف کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سائینٹیفک پینل میں کولڈ سٹوریج کے حوالے سے قانون سازی کا عمل تکمیل کے قریب ہے جس میں سبزیوں اور پھلوں کومصالحے اور کیڑے مار ادویات لگانے کے معیار کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کولڈ سٹوریج میں سٹور کی گئی سبزیوں اور پھلوں کو کیمیکل اور دیگر ادویات لگا کرزیادہ دیر تک سٹور کیا جاتا ہے جس سے ان کی مدت استعمال تو بڑھ جاتی ہے تاہم ضرورت سے زیادہ یا ناقص کیمیکلز کے استعمال سے پھل اور سبزیاں انسانی استعمال کے لیے مضر ہو جاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :