بلاول ہائوس میڈیا سیل میں ’جمہوری روایات کے امین آصف علی زرداری ‘ کی کتاب کی تقریب رونمائی

آصف علی زرداری نے 11سال قید وبند کی صعوبتیں برداشت کی مگر کبھی غمزدہ یا ہمت نہیں ہاری، نثار احمدکھوڑو

پیر 25 ستمبر 2017 21:10

بلاول ہائوس میڈیا سیل میں ’جمہوری روایات کے امین آصف علی زرداری ‘ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلاول ہائوس میڈیا سیل میں ’’جمہوری روایات کے امین آصف علی زرداری ‘‘ کی کتاب کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ اس کتاب رونمائی میں پی پی پی سندھ کے صدر وصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، راشد ربانی،حمیرا علوانی، ایم پی اے سعید غنی، سردار خان، محمود جونیجو،سلمان عبداللہ مراد، اور مصنف لکشمن مہشوری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداران جاوید شیخ، خلیل ہوت، لالہ رحیم، دل محمد، چوہدری اصغر،وقاص شوکت ، بابرسندھوسمیت جانثار بینظیر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے لکشمن مہشوری کے اس اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے خوب داد دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دور جدید میں لوگ کتابوں سے دور ہوتے جارہے ہیں جبکہ بڑے اور ترقی یافتہ ملکوں میں لوگ آج بھی اپنی لائبریریاں فخر سے دیکھاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل بھی دن بہ دن کتابوں سے دور ہوتی جارہی ہے جس کے سبب معاشرے میں بیگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پرنٹ میڈیا کی حیثیت اور افادیت کم نہیں ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد میں شہیدوں کا خون ہے اس کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کی مگر ڈکٹیٹر کے سامنے سر نہیں جھکایا اسی طرح سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی 11سال قید وبند کی صعوبتیں برداشت کی مگر کبھی غمزدہ یا ہمت نہیں ہاری جبکہ ن لیگ نااہل وزیراعظم نواز شریف کو جب قیدکے بعد عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا تو ان کا رومال رو رو کر گیلا ہوا تھا اور 14ماہ کے باوجود ان کی ضمانت نہ ہونے کے سبب وہ لوگ سسٹم کے خلاف رو رہے تھے اور اپنے ماضی کو بھول گئے تھے کہ یہی وہی مقدمات ہے جس کی بدولت یہ لوگ پوری زندگی اپنے مخالفین کو دبانے کے لئے جھوٹے کیسز بنواتے اور انہیں زلیل ورسوا کرنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگاتے مگر مقدر اور تقدیر سے نہیں لڑ سکتے اور وہی مرد حر آج 11سال قید رہنے اذیت سہنے کے بعد آج باعزت بری ہو کر عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔

اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ نوجوان نسل آج ان کتابوں سے دور ہوگئی ہے جس کے سبب ہمارے نوجوان نسل اپنی تاریخ ، ثقافت سے دور ہوتے جارہے ہیں اور کسی قوم کی بربادی اس کی ثقافتی کے دور کے سبب ہی وجود میں آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے بجائے لائبریوں کا رخ کرنا چاہئے اور ملک میں آنے والے درپیش چیلنج کا سامنا کرنے اور اس کے حل کے لئے عملی کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی تاریخ پاکستان کی سیاست میں اہمیت کی حامل ہے جنہوں نے ملک بچانے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا اور میں ملک ایک نئی راہ اور نئی سوچ کی جانب گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف باتیں کرنے والے ایک دن بھی جیل کی کوٹھڑی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ، پاکستان میں جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بعد آصف علی زرداری کے مرہون منت ہے۔

متعلقہ عنوان :