روس کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

گیس پائپ لائن کی رسائی ،صنعتی ترقی کیساتھ تجارت کے مختلف شعبوں میں موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، روسی قونصل جنرل سے بات چیت

پیر 25 ستمبر 2017 21:10

روس کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ روس کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات انہوں نے پیرکو وزیراعلی ہائوس میں رشین فیڈریشن کے قونصل جنرل الیگزینڈر جی خوزین سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں روس کے کراچی میں مقرر ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر انڈرے فیڈروو بھی موجود تھے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ روس اور پاکستان کے مابین اچھے اور دوستانہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس پائپ لائن کی رسائی اور صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ تجارت کے مختلف شعبوں میں موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ ملاقات میں سرمایہ کاری ، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :