ن) لیگ نے جے یو آئی(ف) سے حلقہ این اے 4 پشاور میں ضمنی الیکشن کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کے حوالہ سے رجوع کر لیا

جیسے ہی جے یو آئی (ف) کی قیادت کے ساتھ کسی نتیجہ پہنچیں گے، اس کا اعلان کر دیا جائے گا ،ْ انجینئر امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 20:58

ن) لیگ نے جے یو آئی(ف) سے حلقہ این اے 4 پشاور میں ضمنی الیکشن کیلئے مشترکہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علماء اسلام (ف) سے حلقہ این اے 4 پشاور میں ضمنی الیکشن کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کے حوالہ سے رجوع کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام پر مشتمل مسلم لیگ (ن) کے وفد نے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد انجینئر امیر مقام نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مختصراً بتایا کہ انہوں نے این اے 4 پشاور کے الیکشن کے حوالہ سے جے یو آئی (ف) کی قیادت سے بات کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان کی جماعت کا اپنا مشاورتی نظام ہے، مشاورت کے بعد ہی کسی حتمی نتیجہ پر پہنچا جا سکتا ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جیسے ہی جے یو آئی (ف) کی قیادت کے ساتھ کسی نتیجہ پہنچیں گے، اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :