شکارپورپولیس نے 3 دن بعد سندھ اسمبلی کے پروٹوکول آفیسرایڈووکیٹ میررحیم بخش بروہی کی گرفتاری لکھی غلام شاہ سے ظاہرکردی

پیر 25 ستمبر 2017 20:52

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) شکارپورپولیس نے 3 دن بعد سندھ اسمبلی کے پروٹوکول آفیسرایڈووکیٹ میررحیم بخش بروہی کی گرفتاری لکھی غلام شاہ سے ظاہرکردی ، مبینہ مقابلے میں کلاشنکوف برآمدکرنے کادعویٰ، 16 مختلف مقدمات ظاہرکردیے گئے ،آج منگل کو شکارپورعدالت میں پیش کیاجائے گا۔میرے والد پردرج تمام مقدمات جھوٹے ہیں ، اکثرجھوٹے مقدمات ختم ہوچکے ہیں صرف 4 مقدمات ہیں ان میں بھی انصاف کی امیدہے ۔

فرزنددوست محمدبروہی کی صحافیوں سے گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق شکارپورپولیس کی جانب سے تین دن قبل پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ سکھرکے سوسائٹی کے علاقے کامحاصرہ کرکے سندھ اسمبلی کے پروٹوکول آفیسربروہی برادری کے رہنماایڈووکیٹ میر رحیم بخش خان بروہی کو گرفتارکرکے غائب کردیاتھا، جس کے خلاف انکے ورثاء نے شکارپورعدالت میں پٹیشن درج کی تھی عدالت نے پولیس کو نوٹس بھی جاری کیے تھے ،جس کے بعد پولیس نے سندھ اسمبلی کے پروٹوکول آفیسرایڈووکیٹ میر رحیم بخش خان بروہی کی گرفتاری لکھی غلام شاہ تھانہ سے ظاہر کردی ، جبکہ مبینہ مقابلے میں ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیاگیاہے ، پولیس نے اس حوالے سے مختلف نوعیت کے 16 مقدمات ظاہرکیے ہیں جن کااکثر تعلق قبائلی تنازعات سے ہے ، پولیس نے بتایاہے کہ ایڈووکیٹ رحیم بخش بروہی کو مقابلے کے دوراں لکھی غلام شاہ سے گرفتارکیاہے جسے آج منگل کو شکارپورعدالت میں پیش کیاجائے گا،ادھر بروہی برادری کے رہنماایڈووکیٹ میررحیم بخش خان بروہی کے فرزند دوست محمدبروہی نے صحافیوں کو بتایاکہ میرے والد ایک معززشخصیت اور سندھ اسمبلی کے پروٹوکول آفیسرکے ساتھ معروف زمینداربھی ہیں جن کاقبائلی تنازعات سے کوئی تعلق نہیں انہیں قبائلی اور دیگر جھوٹے مقدمات میں پھنسایاگیاہے ، گا۔

(جاری ہے)

میرے والد پردرج تمام مقدمات جھوٹے ہیں ، اکثرجھوٹے مقدمات ختم ہوچکے ہیں، صرف 4 جھوٹے مقدمات ہیں ان میں بھی عدالت سے انصاف کی امیدہے ۔

متعلقہ عنوان :