لاہورہائی کورٹ نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن مسترد کر دی

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا سی بی اے اسٹیٹس بحال

پیر 25 ستمبر 2017 20:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) لاہورہائی کورٹ نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن مسترد کر دی ہے اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین، جو کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد محنت کشوں کی قومی سطح کی نمائندہ تنظیم ہے ،کا سی بی اے اسٹیٹس بحال کر دیا ہے۔فیصلہ آتے ہی پورے پاکستان کے واپڈا ایمپلائز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین چکوال کے زونل چیئرمین شفیق الرحمٰن کو کارکنان اور عہدیداران یونین نے مبارکباد دی اور مسرت کا اظہار کیا۔شفیق الرحمٰن نے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مزدور دشمن عناصر اپنے گھٹیا اور منفی ہتھکنڈوں سے ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کرتے رہیں لیکن ہم ایمپلائز کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر ڈٹے رہیں گے ۔ہم خلوص نیت سے ملازمین کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اسی لیے خدانے ہمیں ہر محاذ پر سر خرو کیا اور فتح و کامرانی نصیب فرمائی۔

متعلقہ عنوان :