وزیراعلیٰ پنجاب کا دیربالا میں آتشزدگی سے 6 بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

پیر 25 ستمبر 2017 20:50

وزیراعلیٰ پنجاب کا دیربالا میں آتشزدگی سے 6 بچوں کے جاں بحق ہونے پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دیربالا کے علاقے ڈورگ درہ میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 6 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔