نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کا پلان مکمل

سیکورٹی کے لئے ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات ، احتساب عدالت میں عام ، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہو گا،اسپیشل برانچ،رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی ڈیوٹی دیں گے

پیر 25 ستمبر 2017 20:49

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کا پلان مکمل کر لیا گیا، سیکورٹی کے لئے ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ احتساب عدالت میں عام اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادپولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران فول پروف سیکورٹی دی جائے گی،ٹریفک بہاو کوکنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک اہلکارمخصوص مقامات پرہوں گے،جبکہ اسپیشل برانچ اوررینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی ڈیوٹی دیں گے۔

احتساب عدالت کے ا ندررینجرزاورایلیٹ فورس کادستہ تعینات کیا جائے گا،جبکہ دوران سماعت میڈیاکواحاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے سابق وزیراعظم کو احتساب عدالت نے آج 26ستمبربروز منگل طلب کر رکھا ہے۔