پشاور،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کادیر بالا میں آتشزدگی سے چھ کمسن بہن بھایئوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھ کا اظہار

پیر 25 ستمبر 2017 20:49

پشاور،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کادیر بالا میں آتشزدگی سے چھ کمسن بہن بھایئوں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے دیر بالا میں گھر میں آتشزدگی سے شیرخوار بچے سمیت چھ کمسن بہن بھایئوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے جان بحق بچوں کی مغفرت اور زخمی افرادکی جلد صحتیابی کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے آئندہ اسطرح کے اندوہناک واقعات کی روکھ تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :