مالاکنڈ: سکیورٹی فورسز نے فائرنگ تبادلے میں تحریک طالبان کا کمانڈرہلاک کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 ستمبر 2017 20:00

مالاکنڈ: سکیورٹی فورسز نے فائرنگ تبادلے میں تحریک طالبان کا کمانڈرہلاک ..
سوات(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25ستمبر2017ء ) : مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان کا کمانڈر ہلاک کردیا،دہشتگرد متعدد تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات کے علاقے مالاکنڈ ایجنسی میں دہشتگردوں اورفورسزمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈرگل کریم مارا گیا۔ دہشتگرد گل کریم کالعدم تحریک طالبان مالاکنڈ ڈویژن کا نائب امیر تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک دہشتگرد متعدد تخریبی کاروائیوں اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھا۔