پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے درمیان ر ابطے تھوکا ہوا چاٹنے کے مترادف

عمران خان اور پی ٹی آئی والے ماضی میں ایم کیو ایم والوں پر لگائے گئے الزامات پرکراچی کے لوگوں اور ایم کیو ایم ورکروں سے معذرت کریں، خورشید احمد شاہ نیا قائد حزب اختلاف لانے پر پریشر میں نہیں ہوں،مجھے سے کوئی اچھا امیدوار ہے تو یہ اچھی بات ہے،اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس

پیر 25 ستمبر 2017 20:46

پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے درمیان ر ابطے تھوکا ہوا چاٹنے کے مترادف
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے درمیان رابطوں کو تھوکا ہوا چاٹنے کے مترادف قرار دیا ہے اور عمران خان اور پی ٹی آئی والے ماضی میں ایم کیو ایم والوں پر لگائے گئے الزامات پرکراچی کے لوگوں اور ایم کیو ایم ورکروں سے معذرت کریں نیا قائد حزب اختلاف لانے پر پریشر میں نہیں ہوں اگر پریشر میں ہوتاتو بھاگ دوڑ کررہا ہوتا اگر مجھے سے کوئی اچھا امیدوار ہے تو یہ اچھی بات ہے تاہم قائد حزب اختلاف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانیکی کوئی گنجائش نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چار سال تک اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش نہیں کی ہیان کا مزید کہا کہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر کیلیے ابھی اپوزیشن جماعتوں نے نام نہیں دیئے ہیں میں نے رابطے کیے ہیں اور جیسے ہی نام ملیں گے مشاورت کے بعد تین نام منتخب کرکے حکومت کے حوالے کریں گے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس تو مجھے ہٹانے کیلیے ووٹ نہیں ہیں اس لیے وہ دوسروں سے مدد لے رہے ہیں مگر میرے پاس تو اکثریت موجود ہیعمران خان کو ہر چیز میں جلدی ہوتی اور ان کی یہ جلدی جلد ختم ہوجاتی ہے انہوں نے کہا دو ہزار اٹھارہ میں میری سیاست کو پچاس سال ہوجائیں گے اور گذشتہ تیس سال سے پارلیمنٹ میں ہوں اور گذشتہ تیس سال میں ملک کے حالات اتنے خراب نہیں رہے جتنے آج ہیں ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں قریبی ممالک ہمارے دشمن بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں پر میرے احسانات ہیں میں نے تو ان کو کئی کئی ماہ کی تنخواہیں لے کردی ہیں جو آدمی اپنا صوبہ نہیں سنبھال سکتے وہ ملک اور قوم کو کیا دے گا اگر وہ آئندہ انتخابات میں پچاس فیصد نشستیں بھی جیتیں گے وہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بھی اپنا دوہرا معیار رکھتی ہے کبھی وہ حکومت سے ملتے ہیں اور کبھی پی ٹی آئی سے رابطے کرتے ہیں ۔

#