وزیراعلیٰ پنجاب کی لندن سے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات
محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ کی جائے ،سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے قانون نافذ کرنیوالے ادارے امن عامہ کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے قریبی رابطہ رکھیںاورجانفشانی سے فرائض سرانجام دیں علمائے کرام اورمشائخ عظام کورواداری،تحمل اور برداشت کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے اپناموثر کردارادا کرنا ہے،اشتعال انگیز تقاریرسخت کارروائی کی جائے ، وال چاکنگ پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیںکی جائیگی: شہباز شریف
پیر 25 ستمبر 2017 20:43
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت اورسکیورٹی اداروں کواحسن انداز سے نبھانا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کے جذبات کا فروغ قیام امن کیلئے انتہائی ضروری ہے اوراس مقصد کیلئے امن کمیٹیوں کے اراکین متحرک کرداراداکریں۔ علمائے کرام اورمشائخ عظام بھی محرم الحرام کے دوران رواداری اورتحمل و برداشت کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے اپناموثر کردارادا کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن عامہ کے قیام سے بڑھ کر کوئی اورترجیح ہونہیں سکتی اورموجودہ حالات کا تقاضاہے کہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پہلے سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کیے جائیںاوراس سلسلے میںتساہل یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اورضابطہ اخلاق کی پابندی پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااور خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے،اسی طرح اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور وال چاکنگ پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیںکی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی ادارے جانفشانی سے کام کریں اورپر امن فضاء کے قیام کیلئے تمام تر توانائیاں اورصلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.