شہبازشریف کا تحریک پاکستان کی سرگرم و گولڈمیڈلسٹ کارکن فاطمہ صغریٰ کے انتقال پر اظہار تعزیت

فاطمہ صغریٰ مرحومہ تحریک پاکستان میں پیش پیش رہیں، ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ،وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 25 ستمبر 2017 20:42

شہبازشریف کا تحریک پاکستان کی سرگرم و گولڈمیڈلسٹ کارکن فاطمہ صغریٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تحریک پاکستان کی سرگرم و گولڈمیڈلسٹ کارکن فاطمہ صغریٰ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں فاطمہ صغریٰ کی تحریک پاکستان میں خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ صغریٰ تحریک پاکستان کی جدوجہد میں پیش پیش رہیں اور ان کی پاکستان کے قیام میں خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد کے لئے فاطمہ صغریٰ مرحومہ کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔