فیصل آباد:بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو کر محنت کش د م توڑ گیا

پیر 25 ستمبر 2017 20:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء)بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو کر محنت کش د م توڑ گیا ‘بتایا گیا ہے کہ تھانہ رضا آباد کے علاقے محلہ اسلام پورہ نڑ والا روڈ پر تیس سالہ اللہ رکھا جو پلے داری کا کام کرتا تھا رات کو گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا آج صبح جب وہ بیدار ہوا تو چھت کے اوپر گرزنے والی بجلی کی تاروں سے چھو جانے کے باعث اسے شدید کرنٹ لگا جو جان لیوا ثابت ہوا‘بجلی کا لگنے والا جھٹکا اس قدر شدید تھا کہ نوجوان محنت کش اللہ رکھا موقع پر ہی دم توڑ گیا ‘اس المناک واقعہ پر غریب گھرانہ میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ اہل علاقہ اس المناک واقعہ پر گہرے کرب میں مبتلا ہو گئے ۔۔