ہزارہ یونیورسٹی میں فال سمسٹر 2017ء کے بعض تعلیمی و تحقیقی پروگراموں میں موجود نشستوں کیلئے درخواستیں طلب

پیر 25 ستمبر 2017 20:31

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں فال سمسٹر 2017ء کے بعض تعلیمی و تحقیقی پروگراموں میں موجود نشستوں کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں ہیں۔ یونیورسٹی میں جاری مختلف تعلیمی و تحقیقی پروگراموں میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے کی گئی توسیع کا مقصد مزید نوجوانوں کو تعلیم و تحقیق کے مواقع فراہم کرنا ہے کیونکہ بعض تعلیمی اداروں کے نتائج تاخیر سے آئے تھے اور بہت سے طلباء و طالبات داخلوں سے محروم رہ گئے تھے۔

بی ایس (چار سالہ) پروگرام کیلئے جن شعبوں میں توسیع کی گئی ہے ان میں آرکیالوجی، آرٹ اینڈ ڈیزائن، بیچلر آف ڈیزائن، بائیو کیمسٹری، بائیو انفارمیٹکس، باٹنی، کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز، کنزویشن سٹڈیز، اکنامکس، فائن آرٹس، جنیٹکس، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز، پاکستان سٹڈیز، فزکس، پولیٹیکل سائنس، سائیکالوجی، سوشیالوجی، سٹیٹسٹکس، ٹورازم اینڈ ہاسٹپٹیلٹی، اردو اور ذولوجی شامل ہیں جبکہ ماسٹر پروگرام (ایم ای/ایم ایس سی) کیلئے آرکیالوجی، بائیو کیمسٹری، باٹنی، کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز، کنزویشن سٹڈیز، اکنامکس، انگلش، جنیٹکس، ہیریٹیج منیجمنٹ، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک اینڈ ریلیجز سٹڈیز، میتھمٹکس، پاکستان سٹڈیز، فزکس، پولیٹیکل سائنس، سائیکالوجی، سوشیالوجی، سٹیٹسٹکس، ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی اور اردو میں بھی داخلے کیلئے درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایم ایس اور ایم فل کے جن تحقیقی پروگراموں میں داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں، میں بائیو انفارمیٹکس، باٹنی، کنزرویشن سٹڈیز، اکنامکس، ایجوکیشن، جنیٹکس، ہیومن جنیٹکس، مائیکو بیالوجی، پولیٹیکل سائنس، سائیکالوجی اور اردو شامل ہیں۔ توسیع شدہ تاریخ کے مطابق مذکورہ تعلیمی پروگراموں میں داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر2017ء ہے۔ اس سلسلہ مزید معلومات یونیورسٹی پرووسٹ آفس کے فون نمبرز 0997-530078/414143/414145 سے لی جا سکتی ہیں جبکہ www.hu.edu.pk پر بھی تمام تفصیلات اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔