محرم کے موقع پر امن، بھائی چارے اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کی فضا ء برقرار رکھنا ہے،ملک طارق اسلم ڈھلی

پیر 25 ستمبر 2017 20:27

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی نے کہا ہے کہ محرم کا مہینہ قربانی کا درس دیتا ہے اور ہمیں اس موقع پر امن، بھائی چارے اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کی فضا ء کو برقرار رکھنا ہے کیونکہ ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ضلع چکوال کی تمام 71یونین کونسلز کے چیئرمینوں اور دیگر 22 ممبران کے نام اپنے پیغام میں چیئرمین طارق اسلم ڈھلی نے کہا کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں، انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور مشتبہ افراد کے حوالے سے قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔

وائس چیئرمین خورشید بیگ نے کہا کہ تمام منتخب بلدیاتی نمائندے محرم کے دوران امن وامان قائم رکھنے کیلئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں کیونکہ امن وامان کا برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :