این اے 120 لاہور میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر 55 لاکھ روپے کے مقروض ہوگئے، پارٹی کی جانب سے مدد کرنے سے انکار

muhammad ali محمد علی پیر 25 ستمبر 2017 19:32

این اے 120 لاہور میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر 55 لاکھ روپے کے مقروض ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25ستمبر2017ء) این اے 120 لاہور میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر 55 لاکھ روپے کے مقروض ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل میر نے حصہ لیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے اینکر منصور علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ فیصل میر نے الیکشن لڑنے کیلئے لاکھوں روپے کا قرضہ حاصل کیا۔ فیصل میر پر اس وقت تک 55 لاکھ روپے قرضہ چڑھ چکا ہے۔ تاہم پارٹی کی جانب سے ان کی مدد کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ فیصل میر کو ان کے خاندان کی جانب سے الیکشن لڑنے سے منع کیا گیا تھا۔ تاہم فیصل میر نے پارٹی کی محبت میں الیکشن لڑا اس کے باجود انہیں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :