کراچی، کا ٹی کے لئے 400ملین روپے کے فنڈز جلد جا ر ی کئے جا ئینگے ,نا صر حسین شاہ

اکتو بر سے 600سے زا ئد بسیں لا ئی جا رہی ہیں جبکہ 25دسمبر کو کے سی آر کا افتتاح بھی کر دیا جا ئے گا، صو با ئی وزیر محنت ٹرا نسپو ر ٹ

پیر 25 ستمبر 2017 20:19

کراچی، کا ٹی کے لئے 400ملین روپے کے فنڈز جلد جا ر ی کئے جا ئینگے ,نا صر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) صو با ئی وزیر محنت ٹرا نسپو ر ٹ ،اور اطلا عا ت نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کا ٹی کے لئے 400ملین روپے کے فنڈز جلد جا ر ی کئے جا ئینگے ۔بلا ول بھٹو زردا ر ی اور وزیر اعلیٰ سندھ تا جر برا دری کی بہتری اور صو بے میں صنعتی تر قی کے لئے دن را ت کو شا ں ہیں اورٹرا نسپو ر ٹ کی بہتری کے لئے ما س ٹرا نزٹ منصو بے پر کا م کیا جا رہا ہے اکتو بر سے نو مبر کے دورا ن 600سے زا ئد بسیں کراچی لا ئی جا رہی ہیں جبکہ 25دسمبر کو کے سی آر کا افتتاح بھی کر دیا جا ئے گا ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کو رنگی سائٹ ایسو سی ایشن(کاٹی )کے تحت تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا تقریب میں ایس ایم منیر ،کا ٹی کے چیئر مین مسعو د نقی ،زبیر چھا یا ،زاہد سعید ،گلزا ر فیرو ز اور محکمہ محنت کے افسرا ن نے شر کت کی ،صوبا ئی وزیر نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے مزید کہا کہ اکتو بر میں سہ فریقی کا نفرنس منعقد کر کے تا جر اور محنت کشو ں کے مسائل حل کئے جا ئینگے لیبر کا لو نی سمیت تا جر برا دری کے تما م مسا ئل مل جل کر ہی حل کئے جا سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ بلا ول بھٹو زر دا ر ی صنعتو ں کو فرو غ دینے کے لئے تا جرو ں اور صنعت کا رو ں کو تما م ممکن سہو لیا ت فرا ہم کر نا چا ہتے ہیں اور انہو ں نے ہمیں ٹا سک دیتے ہو ئے کا ر کر دگی مزید بہتر بنا نے کی وا ر ننگ دی ہے ہما ر ی پہلی تر جیح مزدورو ں کی فلا ح و بہبو د ہے جن سے ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے فیکٹریا ں چلیں گی تو مزدو ر کا چو لہہ بھی چلے گا انہو ں نے کہا کہ صنعتی علا قو ں میں سہولیات فراہم کر کے ہم ان پر احسا ن نہیں کرینگے بلکہ یہ ہما را فر ض ہے ۔

(جاری ہے)

نا صر حسین شاہ نے اس با ت پر زور دیا کہ فیکٹریو ں میں کا م کر نے واے افرا د کا کوا ئف نا مکمل ہے لہذا تما م مزدورو ں کی رجسٹریشن جلد کرا ئی جا ئے ۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ وفاقی بیورو کریسی غلط فہمیا ں پیدا کر رہی ہے گیس کے معا ملے پر ایک اجلا س میں وفا قی سیکریٹری نے آئین کی شق کی غلط تشریح کی ملک کے دیگر صو بو ں میںمنصو بے مکمل ہو جا تے ہیں مگر صو بہ سندھ کو فنڈز نہیں ملتے ۔

میٹرو بس پر خطیر رقم دی گئی ہے جو کہ سندھ حکومت برداشت نہیں کرسکتی ایسی کمپنیا ں ہما ر ے پا س بھی آئیں تھیں جو ککس بیکس دینے کو بھی تیا ر تھیں لیکن ہم نے نہیں تسلیم کیا ۔انہو ں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ سندھ میں کر پشن نہیں ہے جس نے عوام کا پیسہ کھا یا ہے اسے بھگتنا ہو گا شہر میں ٹرانسپو ر ٹ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے سٹی بس سروس شرو ع کی جا رہی ہے کو رنگی سے یلو لا ئن منصو بے کے تعطل میں سندھ حکومت کی کو ئی غلطی نہیں ہے اس منصو بے کے لئے ہمیں قر ض ہی نہیں مل سکا ۔

ایک اور سوال کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ صنعتی علا قو ں کو فا ئر بریگیڈ سسٹم دینے کو تیا ر ہیں لیکن چلا نا صنعتی انجمنو ں کی ذمہ دا ر ی ہو گی ۔مختلف فیکٹریو ں میں آتش زدگی سے نمٹنے کے واقعا ت کے سد با ب کے لئے سندھ تما م صنعتی زون میں حکومت سندھ کی جا نب سے فا ئر ٹینڈرز فرا ہم کئے جا ئینگے جن کی نگرا نی متعلقہ صنعتی زونز کی ایسو سی ایشن کریگی تا کہ صنعتی ادارے مکمل طو ر پر آتشزدگی کے واقعا ت سے مکمل طو ر پر محفو ظ رہ سکیں۔#

متعلقہ عنوان :