گورنر سندھ کا جیکب آباد کا دورہ، شہریوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے

بیت المال کی جانب سے مستحق افراد میں وہیل چیئر تقسیم کیں،وفاقی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے وژن پر عملدرآمد کر رہی ہے،جیکب آباد کے لئے ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے، محمد زبیر کا تقریب سے خطاب

پیر 25 ستمبر 2017 20:16

گورنر سندھ کا جیکب آباد کا دورہ، شہریوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر کا جیکب آباد کا دورہ۔مسلم لیگ کے رہنما شاہ محمد شاہ ،اسد جو نیجو،اسلم ابڑو اور صدر مملکت کے کوآرڈینیٹر چوہدری طارق فضل گورنر سندھ کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم کی ہیلتھ کارڈ اسکیم کے تحت شہریوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے۔بیت المال کی جانب سے مستحق افراد میں وہیل چیئر بھی تقسیم کیں۔

وفاقی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے وژن پر عملدرآمد کر رہی ہے۔جیکب آباد کے لئے ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا اعلان سابق وزیر اعظم نے کیا تھا۔این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کوترقیاتی کاموں کے لئے وفاقی محاصل میں سے 60 فی فیصد حصہ ملتا ہے۔وفاقی محاصل 2013ء میں 19 ارب تھے جو اس مالی سال کے اختتام پر بڑھ کر 35 ارب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

س طرح صوبوں کو ترقیاتی کاموں کے لئے اب دگنی رقم میسر ہے۔صوبوں کو اس رقم کو درست طریقہ سے استعمال کی اہلیت پیدا کرنا ہوگی تاکہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ہیلتھ کارڈز کے ذریعہ خصوصاً غریب اور متوسط طبقہ کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔اس اسکیم کے تحت جیکب آباد کے ایک لاکھ تیس ہزار چار سو اسی 130480افراد کو ہیلتھ کارڈ دئیے جائیں گے۔تقریب سے شاہ محمد شاہ اسد جونیجو ،اسلم ابڑو،چوہدری طارق فضل،مسلم لیگ ن جیکب آباد کے صدر اکرم ابڑو،مصطفی راجپر،سردار سجاد خان بلیدی نے بھی خطاب کیا۔#

متعلقہ عنوان :