اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے آئی بی کے اعلی افسران اور اہلکاروں پرسنگین الزام میں دائر درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی

پیر 25 ستمبر 2017 20:16

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے آئی بی کے اعلی افسران اور ..
اسلام آباد۔ 25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے آئی بی کے اعلی افسران اور اہلکاروں پرسنگین الزام میں دائر درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سماعت کے موقع پر درخواست گزار آئی بی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک مختار احمد شہزاد کے وکیل مسرور شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے عدالت اس کیس کو چیمبر میں سماعت کرے۔عدالت نے استدعا منظور کر تے ہوئے درخواست سینئیر ترین جج کو بھیجنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :