درگئی،جے یو آئی (ف ) نے عبد الوہاب کو پی کے 98سے صوبائی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کردیا

پیر 25 ستمبر 2017 20:13

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) جے یو آئی (ف ) کے سینئر کارکنان نے دیرینہ رہنماء عبد الوہاب کو پی کے 98سے صوبائی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔ جے یو آئی (ف) کے جید علماء کرام اور مجلس عمومی کے اکثریتی ارکان کی تائید و حمایت حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف ) مالاکنڈ کیلیڈر شپ کے مابین شدید اختلافات کی بنیاد پر جے یو آئی کے سینئر کارکنان اور مجلس عمومی کے اکثریتی ممبران نے سخاکوٹ سے تعلق رکھنے والے دیرینہ رہنماء عبد الوہاب کو پی کے 98سے صوبائی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کردیاہے ۔

یہاں درگئی میں جاری کردہ ایک اخباری بیان میں عبد الوہاب نے کہا ہے کہ پی کے 98میں جے یو آئی کے مخلص اور نظریاتی ورکرز اور جے یو آئی (ف) کے جید علماء کرام اور مجلس عمومی کے اکثریتی ارکان کی تائید و حمایت انہیںحاصل ہے اور ضلعی امیر کے غیر دستوری اقدامات اور ذاتی پسند و نا پسند کی بناپر جے یو آئی کے جید علماء کرام کو پارٹی سے نکالنے کے غیر دستوری فیصلہ پر زیادہ تر ممبران مجلس عمومی کے شدید تحفظات ہیں اور جب تک جمہوری رویات کے مطابق مجلس عمومی اور جے یو آئی کے کارکنان کی مشاورت کے برعکس فرد واحد کے فیصلے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اس لئے سینئرکارکنان کے ایماء پر انہوں نے پی کے 98سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ قبول کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہون نے واضح کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کا نام ذاتی مفاد کے لئے استعمال کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے ضمنی انتخاب میں صاحبزادہ خالد جان کو امیر منتخب کرنا جید علماء کرام اور جے یو آئی کے دیرینہ و نظریاتی ورکرز کی انتہائی غلطی تھی جس کے انتائج آج جے یو آئی سے جمہوری آواز اٹھانے والوں کو غیر دستوری طور پر نکالنے کے طور پر سامنے آرہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :