Live Updates

قومی وطن پارٹی جمہوریت کی علمبردار ہے، صوبائی ومرکزی اسمبلیاں اپنی مدتیں پوری کریں ،عمران خان کی جانب سے ملک میںنئے انتخابات کے ذریعے نئے مینڈیٹ کا مطالبہ غیر سنجیدہ واحمقانہ ہے

ْچیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپائو کا چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل

پیر 25 ستمبر 2017 20:13

قومی وطن پارٹی جمہوریت کی علمبردار ہے، صوبائی ومرکزی اسمبلیاں اپنی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی جمہوریت کی علمبردار ہے اور چاہتی ہے کہ موجودہ صوبائی اور مرکزی اسمبلیاں اپنی مدتیں پوری کریں انہوں کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ملک میںنئے انتخابات کے ذریعے نئے مینڈیٹ کا مطالبہ غیر سنجیدہ اور احمقانہ ہے۔

وہ بروز پیر چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت قبل از وقت انتخابات کے حق میں نہیں ہے کیونکہ یہ عمل ملک کے استحکام اور معاشی ترقی کیلئے نقصان دہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئر مین کے غیر سنجیدہ رویوں کی وجہ سے صوبے کے عوام پہلے ہی ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں تاہم انکو ماضی کے غلط فیصلوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور غلطیاں دوہرانہ چھوڑ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی صوبے میں اپنی ناکامی تسلیم کی ہے جسمیں انہوں نے اپنی صوبائی کابینہ کونااہل اور ناتجربہ کار قرار دیاتھا ۔ آفتاب احمد خان شیرپاو،ْ نے کہاکہ ملک میں فوری انتخابات کرانادرست اقدام نہیں ہے اس سے پارلیمنٹ کمزور اور جمہوری عمل متاثر ہوگا پارلیمنٹ کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت پھلے پھولے اور ملک و قوم تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار حاصل کرنے کی بجائے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دیں کیونکہ عمران شروع ہی سے حکومت کی تختہ الٹنے کے درپے ہیں اور ہمیشہ انھوں نے کوشش کی کہ ملک میں جمہوری نظام غیر مستحکم ہو ۔انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہو اور سیاسی جماعتوں کو عوام کی طرف سے جو مینڈیٹ حاصل ہواہے اس کابھرپور احترام کیا جا ئے۔

انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کی یہ خواہش ہے اور اس کیلئے جدوجہد بھی جاری رکھے گی کہ موجودہ حکومت خواہ وہ صوبائی ہو یا مرکزی وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے۔انھوں نے کہا کہ حکومتوں کی مدتیں پوری کرنے سے ملک میں موجودہ اداروں میں اعتماد کی فضا بڑھے گی جس سے ملک ترقی اور امن کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اس قسم کے بلاجواز مطالبے کوئی وقعت نہیں رکھتے اور اس سے نہ صرف جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے بلکہ عوام میں بھی غیر یقینی پھیل رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات