درگئی، مالاکنڈ پاس میں سواریوں سے بھری فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جاگری، 2جان بحق ،13افراد زخمی،3 کی حالت تشویشناک ، مالاکنڈ سول ڈیفنس رضاء کاروں نے بروقت کاروائی کر زخمیوں کو زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کیا

پیر 25 ستمبر 2017 20:12

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) مالاکنڈ پاس میں سواریوں سے بھری فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جاگری، 2جان بحق 13افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تین کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق تیمر گرہ سے مردان آنے والی مسافروں سے بھر ی ہو ئے فلائنگ کو چ 4651 نمبر جیسے ڈرایئور فاروق ولد امیر خان ساکن تیمر گرہ چلا رہے تھے مالاکنڈ پاس میں بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد موقع پر جان بحق جبکہ 13افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، جان بحق ہونے والے دو بھائی ا رئوف سید،خو رشید پسران امیر خان ساکن لعل قلعہ جبکہ زخمیو ں میں سلمان ،میر شاد ، خد یجہ،ما جبین،زبیر ،روبینہ سا کنا ن تیمر گرہ دیر پایان ،حسین احمد ،سید احمد ،عورہ ساکنان ثمر با غ،خان محمد لعل قلعہ ،بسمینہ بر نگ ،انور خان واڑی اور محمد ولی چترال شامل ہیں ۔

مالاکنڈ سول ڈیفنس کے رضاء کاروں اورعوام نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی پہنچائے جہاں زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایم ایس ڈاکٹر کچکول خان نے تمام ایمرجنسی سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے مریضوں کو علاج فراہم کیا۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب انہیں پشاوربھی ریفر کردئے گئے۔

متعلقہ عنوان :