پانی کے مسلے کو حل نہ کیا گیا تو اس پر عالمی جنگ ہوسکتی ہے،پرویزخٹک

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا پانی کے صحیح اور کم استعمال کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان

پیر 25 ستمبر 2017 20:09

پانی کے مسلے کو حل نہ کیا گیا تو اس پر عالمی جنگ ہوسکتی ہے،پرویزخٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پانی کے مسلے کو حل نہ کیا گیا تو اس پر عالمی جنگ ہوسکتی ہے۔ پرویزخٹک نے پانی کے صحیح اور کم استعمال کے لیے آگاہی مہم شروع کرنا کا اعلان کردیا۔پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے واٹر پالیسی کے موضع پر سیمینارسے خطاب میں کہا کہ شہر اور پانی کو ہم نے خود الودہ کیا ہے۔

پانی کی صحیح اور کم استعمال کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے گی ۔ جسطرح ایمرجنسی نافذ ہوتی ہے تو پانی کے استعمال کے لیے بھی جلد پالیس بنا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پانی کے مسلے کو حل نہ کیا گیا تو اس پر عالمی جنگ ہوسکتی ہے۔ آبپاشی کا زیادہ تر نظام کچا ہے جو پانی کی ضیاع کا بڑا سبب ہے ۔ وزیراعلی پرویزخٹک کا کہنا تھا واٹر پالیسی بارے میں تجاویز پر صلاح مشورے کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کرکے قانونی شکل دی جائیگی۔

نہروں کی پختگی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انکا کہنا تھا ہم نے بلین ٹری لگائے لیکن بلین ٹری بچائے بھی ۔ ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ تمام مسائل کو پانچ سالوں میں حل کرنا بہت مشکل ہے۔ حکومت نے ایک بنیاد رکھ دی اور صوبے کو ٹریک پر ڈال دیا۔ ہمارے تمام کاموں کے اثرات اور نتیجہ مستقبل میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :