بھارت مقبوضہ کشمیر میں دانستہ کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، کشمیری اپنے نا قابل تنسیخ حق خود ارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے ،

ایل اوسی کے دونوں اطراف رہنے والے کشمیری بڑی بہادری اور ثابت قدمی سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں ، بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، ایل او سی کے اس پار کے کشمیری بوڑھے ،خواتین اور بچے بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں ،ان وحشیانہ کاروائیوں سے بھارت کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتااور پاکستان تمام تر حالات میں اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی ،سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کاکشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس سے خطاب آزاد کشمیر کونسل مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بغور مانیٹر کرتی رہے گی ، مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کے ہاتھوں کشمیری عوام کا استحصال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے، مسعود خان

پیر 25 ستمبر 2017 20:09

بھارت مقبوضہ کشمیر میں دانستہ کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دانستہ کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، لیکن کشمیری اپنے نا قابل تنسیخ حق خود ارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے ، ایل اوسی کے دونوں اطراف رہنے والے کشمیری بڑی بہادری اور ثابت قدمی سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں ، بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے تاکہ ان کو حق خودارادیت کے پیدائشی حق سے دستبردار کرایا جاسکے۔

ایل او سی کے اس پار کے کشمیری بوڑھے ،خواتین اور بچے بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان وحشیانہ کاروائیوں سے بھارت کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتااور پاکستان تمام تر حالات میں اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی ،سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس برائے مالی سال 2017-18 سے خطاب کر رہے تھے۔

صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے بحیثیت وائس چیئرمین جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس برائے مالی سال 2017-18 کی صدارت کی ۔اس دوران صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بغور مانیٹر کرتی رہے گی ۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کے ہاتھوں کشمیری عوام کا استحصال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے ۔

صدر مسعود خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت نہیں مل جاتا اور وہ بھارت کی غلامی سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے ۔ جموں و کشمیر کونسل اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کونسل کا بجٹ برائے مالی سال 2017-18 پیش کیا ۔ جس میں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں خصوصا انفراسٹرکچر اور سٹرکوں کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔

بجٹ تقریر میں وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دانستہ کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ لیکن کشمیری اپنے نا قابل تنسیخ حق خود ارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے ۔ آزاد جموں و کشمیر کے کونسل اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے شہدا اور کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہید ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر ،وفاقی وزیر دفاع خر م دستگیر خان ،سینٹر یعقوب ناصر ،وزیراعظم آزادکشمیرکے نمائندہ ڈاکٹر نجیب نقی،اے جے کے کونسل کے منتخب ممبران ،عبدالخالق وصی، اختر پرویز،پرویز اختر اعوان،صدیق چوہدری،مختار عباسی،محمدیونس میر،وفاقی سیکرٹری امور کشمیر پیر بخش جمالی ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر اعجاز منیراورجوائنٹ سیکرٹری آزادکشمیر کونسل شیر عالم محسود کے علاوہ اے جے کے کونسل اور آزادحکومت کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان نے 19123 ملین روپے سے زائد کا آزادجموں وکشمیر کونسل کابجٹ برائے مالیاتی سال 2017/18 ایوان میں پیش کیا ۔بجٹ میں کل آمدن کا تخمینہ تقریبا 17098 ملین روپے رکھا گیا ہے جس میں سے 15652 ملین روپے سے زائد رقم ٹیکس محصولات کی مد میں حاصل کی جائے گی جو کہ گزشتہ سال کے ہدف سے 16.74 فیصد زیادہ ہے۔پیش کردہ بجٹ میں اخراجات کا کل تخمینہ 19123 ملین ہے جس میں سے 2185 ملین روپے سے زائد ترقیاتی اخراجات ہیں۔

ٹیکس محصولات میں 80 فیصد حصہ کے مطابق آزادکشمیر حکومت کو 12151 ملین روپے ادا کیے جائیں گے۔غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 2197 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے ترقیاتی اخراجات سے 450 ملین روپے سے زائد کی رقم آزادجموں وکشمیر کونسل ممبران کے ترقیاتی پرواگرام کے لیے بھی رکھی گئی ہے۔ بجٹ میں سابقہ وفاقی حکومت کے دور میں اے جے کے کونسل کی جانب سے 2012-13 کے بجٹ میں آزاد حکومت کو واجب الاادا رقم بھی دینے کی کوشش کی جائے گی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کے عوام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی کے دونوں اطراف رہنے والے کشمیری بڑی بہادری اور ثابت قدمی سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے تاکہ ان کو حق خودارادیت کے پیدائشی حق سے دستبردار کرایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے اس پار کے کشمیری بوڑھے ،خواتین اور بچے بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان وحشیانہ کاروائیوں سے بھارت کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتااور پاکستان تمام تر حالات میں اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی ،سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔وفاقی وزیر نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو سہراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے محمدنوازشریف کے وژن اور پالیسیز کے مطابق کشمیریوں کی اپنے خطاب میں اور دیگر فورمز پر بھرپور ترجمانی کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک دنیا کے تمام فورمز پر اپنے کشمیری بھائیوں کی بھرپور ترجمانی جاری رکھے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی حوصلہ افزائی کے لیے پچھلے دنوں پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کاکردگی دکھانے ووالے کشمیریوں میں انعامات و اسناد دینے کی تقریب کا بھی انعقدکیا جس سے اعلی کارکردگی دکھانے والے افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں انتہائی سنجیدہ ہے جس کا واضح ثبوت محمدنوازشریف کا وہ تاریخی قدم ہے کہ جس کے تحت آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ یکمشت دوگنا کر دیا اور اس تاریخی قدم سے آزادکشمیر کی تیز ترین ترقی یقینی ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی محمدنوازشریف کے وژن کے عین مطابق آزادکشمیر کو ترقی یافتہ اور خوشحال خطہ بنانے کے پر عزم ہیں ۔

اجلاس کے آغاز میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وتشدد سے شہید ہونے والے کشمیریوں کے لیے دعا بھی کی گئی ۔