نوازشریف کے ہمراہ مرکزی رہنما احتساب عدالت جائیں گے ،

کارکنوں کو نہ تو بلایا جائے گا اور نہ ہی آنے سے روکا جائے گا سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں فیصلہ

پیر 25 ستمبر 2017 19:43

نوازشریف کے  ہمراہ مرکزی رہنما  احتساب عدالت جائیں گے ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ مرکزی رہنما نوازشریف کے ساتھ احتساب عدالت جائیں گے اورکارکنوں کو نہ تو احتساب عدالت میں بلایا جائے گا اور نہ ہی ان کو آنے سے روکا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پیر کو نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہائوس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی ۔

اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق پارٹی کے مرکزی رہنما نوازشریف کے ساتھ احتساب عدالت جائیں گے ۔کارکنوں کو نہ تو احتساب عدالت میں بلایا جائے گا اور نہ ہی ان کو آنے سے روکا جائے گا ۔ نوازشریف نے ہدایت کی کہ عدالت میں کسی قسم کی کوئی بدانتظامی نہیں ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :