Live Updates

ْپی ٹی آئی کا 14اکتوبر کو منڈی بہاؤالدین میں جلسہ ،عمران خان خطاب کریں گے‘عبدالعلیم خان

آئندہ انتخابات میں پنجاب سے (ن) لیگ کا صفایا کرینگے ‘صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی ضلعی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 19:41

ْپی ٹی آئی کا 14اکتوبر کو منڈی بہاؤالدین میں جلسہ ،عمران خان خطاب کریں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہاکہ پی ٹی آئی 14اکتوبر کو منڈی بہاؤ الدین کی سینما گراؤنڈ میں بڑا جلسہ عام منعقد کرے گی جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے ،یہ تاریخی جلسہ ہو گا ۔ضلع منڈی بہاؤ الدین کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت وینٹی لیٹر پر چل رہی ہے،کٹھ پتلی وزیر اعظم کی موجودگی میں ملک بحرانوں کی دلدل میں دھنس رہا ہے اور ملک میں عام انتخابات کا بگل کسی بھی وقت بج سکتا ہے ۔

حکمرانوںنے ہمیشہ ملکی اداروں کو ذاتی مفادات اور مال بنانے کی مشینوں کے طور پر استعمال کیا ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے آواز اٹھائے جانے پر کبھی گرفت میں آئے بھی تو قربانی کے بکرے پیش کرکے اپنا دامن صاف ہونے کا پراپیگنڈا کرنے کیلئے درباریوں کی چرب زبانی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے بعد ذمہ داروں کو منظر عام سے غائب کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے آہنی پنجوں سے نکلنے کا کوئی نسخہ کامیاب نہیں ہوگا، ملک کو معاشی بحران،انتظامی بدنظمی اور مہنگائی کے تحفے دینے والوں کی ڈمی حکومت اپنی رٹ کھوبیٹھی ہے، فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :