وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اعلی سطح اجلاس، مراد علی شاہ نے صوبے کے تمام اسپتالوں کو ادویات فراہم کرنے کی رپورٹ لی

پیر 25 ستمبر 2017 19:39

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اعلی سطح اجلاس، مراد علی شاہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پیر کو محکمہ صحت کے متعلق اجلاس ۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی اور دیگر شریک کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے پورے سندھ تمام اسپتالوں کو ادویات فراہم کرنے کی رپورٹ لی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ مقامی خریداری کی تحت 15 فیصد ادویات اسپتالوں کو خریدنے کی اجازت دی ہے۔85 فیصد ادویات کی خریداری محکمہ صحت کرتی ہے (سینٹرل ریٹ کنٹریٹ سسٹم)مقامی خریداری جاری ہے، باقی پرچیزنگ جلد کی جائے گی وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ہر اسپتال کو ادویات مقررہ وقت پر پہنچائیں۔ضروری ادویات ہیں ان کی خریداری جلد کی جائے اور اسپتال کو بھیجی جائیں۔ #

متعلقہ عنوان :