بلاول بھٹو زرداری تاجر برادری اور صنعتی ترقی کیلے کوشاں ہیں،

ماس ٹرانزٹ منصوبہ پر کام جلد مکمل ہو گا، ناصر حسین شاہ ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری اور بحالی کیلے اکتوبر یا نومبر میں 600 سے زائد بسیں کراچی میں لائی جائیں گی، تقریب سے خطاب

پیر 25 ستمبر 2017 19:39

بلاول بھٹو زرداری تاجر برادری اور صنعتی ترقی کیلے کوشاں ہیں،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ کا کاٹی کی تقریب سے خطاب ۔اس مو قع پر ایس ایم منیر ,کاٹی چیرمین مسعود نقی، زبیر چھایا، زاھد سعید گلزار فیروزمحمکمہ محنت کے افسران بھی شریک تھے ۔حکومت سندھ کا تاجر برادری کے ساتھ دوستانہ ماحول ہے۔کاٹی کیلیی400 ملین کے فنڈز بہت جلد جاری کے جائینگی.وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاھ اور بلاول بھٹو زرداری تاجر برادری اور صنعتی ترقی کیلے کوشاں ہیں۔

ٹرانسپورٹ کیلے ماس ٹرانزٹ منصوبہ پر کام کرہا ہے۔وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ انکی بیوروکریسی کا بھی رویہ صحیح نہیں جو گیس کی فراھم کیلیے آرٹیکل 158 کیساتھ آرٹیکل 25 لگاکر زیادتی کررہے ہیں۔ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری اور بحالی کیلے اکتوبر یا نومبر میں 600 سے زائد بسیں کراچی میں لائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

25 دسمبر کو ان شاء اللہ کے سی آر کا افتتاح کرینگے۔

سہ فریقی کانفرنس اکتوبر میں منعقد کرکے تاجر, محنت کشوں اور حکومتی نمائندوں کے مسائل حل کرینگے۔لیبر کالونی سمیت تاجر برادری کے تمام مسائل مشترکہ طور پر حل کرینگے۔شہر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کی تکالیف کا ازالہ کررہے ہیں۔پانی کے مسائل کے حل کیلیے کئی منصوبے کے فور اور دیگر بنیادی اقدامات کررہے ہیں۔شہر کی صفائی اور ستھرائی کیلے مشترکہ کام کررہے ہیں دو اضلاع میں سالڈ ویسٹ مینیجمینٹ کے ذریعے کامکرہے ہیں۔

پرسیپشن کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ دو اضلاٰع کا موازنہ کریں حکومت کام کررہی ہے۔حالیہ بارشوں میں کئی علاقے ڈوب گئے کراچی لاوارث نہیں کراچی کسی کی جاگیر نہیں حکومت سندھ نے کام کرکے علاقے کلیر کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے کرپشن کی ہے وہ بھگتے گا،کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔#