جامشورولونی کوٹ کے مقام پر کار الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پیر 25 ستمبر 2017 19:39

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) جامشورو کے قریب لونی کوٹ کے مقام پر کار الٹ گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جامشورو کے قریب ایم نائن موٹروے پر لونی کے مقام پر کراچی سے حیدرآباد جانے والی کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں موقع پر 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا- جاں بحق افراد کی لاشیں جامشورو کے لیاقت میڈیکل ہسپتال لائی گئیں، جہاں ان کی شناخت نہ ہو سکی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے سے پیش آیا، جس کے باعث کار روڈ سے نیچے اتر کر الٹ گئی، موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔#

متعلقہ عنوان :